1 اَے خُداوند تُو ہی میری پناہ ہے۔مُجھے کبھی شرمِندہ نہ ہونے دے۔
2 اپنی صداقت میں مُجھے رہائی دے اور چُھڑا۔میری طرف کان لگا اور مُجھے بچا لے۔
3 تُو میرے لِئے سکُونت کی چٹان ہو جہاں مَیںبرابر جا سکُوں۔تُو نے میرے بچانے کا حُکم دے دیا ہےکیونکہ میری چٹان اور میرا قلعہ تُو ہی ہے۔
4 اَے میرے خُدا! مُجھے شرِیر کے ہاتھ سے ۔ناراست اور بے درد آدمی کے ہاتھ سے چُھڑا۔