11 اور کہتے ہیں کہ خُدا نے اُسے چھوڑ دِیا ہے۔اُس کا پِیچھا کرو اور پکڑ لو کیونکہ چُھڑانے والا کوئی نہیں۔
12 اَے خُدا مُجھ سے دُورنہ رہ!اَے میرے خُدا! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔
13 میری جان کے مُخالِف شرمِندہ اور فنا ہو جائیں۔میرا نُقصان چاہنے والے ملامت اور رُسوائی سےمُلبّس ہوں۔
14 لیکن مَیں ہمیشہ اُمّید رکھُّوں گااور تیری تعرِیف اَور بھی زِیادہ کِیا کرُوں گا۔
15 میرا مُنہ تیری صداقت کااور تیری نجات کا بیان دِن بھر کرے گا۔کیونکہ مُجھے اُن کا شُمار معلُوم نہیں۔
16 مَیں خُداوند خُدا کی قُدرت کے کاموں کا اِظہارکرُوں گا۔مَیں صِرف تیری ہی صداقت کا ذِکر کرُوں گا۔
17 اَے خُدا! تُو مُجھے بچپن سے سِکھاتا آیا ہےاور مَیں اب تک تیرے عجائب کا بیان کرتا رہا ہُوں ۔