6 تُو پَیدایش ہی سے مُجھے سنبھالتا آیا ہے۔تُو میری ماں کے بطن ہی سے میرا شفِیق رہا ہے۔سو مَیں سدا تیری سِتایش کرتا رہُوں گا۔
7 مَیں بُہتوں کے لِئے حیرت کا باعِث ہُوںلیکن تُو میری مُحکم پناہ گاہ ہے۔
8 میرا مُنہ تیری سِتایش سےاور تیری تعظِیم سے دِن بھر پُر رہے گا۔
9 بڑھاپے کے وقت مُجھے ترک نہ کر۔میری ضعِیفی میں مُجھے چھوڑ نہ دے۔
10 کیونکہ میرے دُشمن میرے بارے میں باتیں کرتے ہیںاور جو میری جان کی گھات میں ہیں وہ آپسمیں مشوَرہ کرتے ہیں
11 اور کہتے ہیں کہ خُدا نے اُسے چھوڑ دِیا ہے۔اُس کا پِیچھا کرو اور پکڑ لو کیونکہ چُھڑانے والا کوئی نہیں۔
12 اَے خُدا مُجھ سے دُورنہ رہ!اَے میرے خُدا! میری مدد کے لِئے جلدی کر۔