1 اَے خُدا! ہم تیرا شُکر کرتے ہیں۔ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تیرا نام نزدِیک ہے ۔لوگ تیرے عجِیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔
2 جب میرا مُعیّن وقت آئے گاتو مَیں راستی سے عدالت کرُوں گا۔
3 زمِین اور اُس کے سب باشِندے گُداز ہو گئے ہیں۔مَیں نے اُس کے سُتُونوں کو قائِم کر دِیا ہے (سِلاہ)۔
4 مَیں نے مغرُوروں سے کہا غرُور نہ کرواور شرِیروں سے کہ سِینگ اُونچا نہ کرو۔