3 اَے لشکروں کے خُداوند! اَے میرے بادشاہ اورمیر ے خُدا!تیرے مذبحوں کے پاس گورَیّا نے اپنا آشیانہاور ابابِیل نے اپنے لِئے گھونسلا بنا لِیاجہاں وہ اپنے بچّوں کو رکھّے۔
4 مُبارک ہیں وہ جو تیرے گھر میں رہتے ہیں۔وہ سدا تیری تعرِیف کریں گے ۔(سِلاہ)
5 مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی قُوّت تُجھ سے ہے۔جِس کے دِل میں صِیُّو ن کی شاہراہیں ہیں۔
6 وہ وادیِ بُکا سے گُذر کر اُسے چشموں کی جگہ بنا لیتے ہیں۔بلکہ پہلی بارِش اُسے برکتوں سے معمُور کر دیتی ہے ۔
7 وہ طاقت پر طاقت پاتے ہیں۔اُن میں سے ہر ایک صِیُّون میں خُدا کے حضُورحاضِرہوتا ہے۔
8 اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! میری دُعا سُن۔اَے یعقُوب کے خُدا! کان لگا۔ (سِلاہ)
9 اَے خُدا! اَے ہماری سِپر! دیکھاور اپنے ممسُوح کے چِہرہ پر نظر کر۔