11 اَے خُداوند! مُجھ کو اپنی راہ کی تعلِیم دے ۔مَیں تیری راستی میں چلُوں گا۔میرے دِل کو یکسُوئی بخش تاکہ تیرے نام کا خَوف مانُوں۔
12 یا رب! میرے خُدا! مَیں پُورے دِل سے تیریتعرِیف کرُوں گا۔مَیں ابد تک تیرے نام کی تمجِید کرُوں گا۔
13 کیونکہ مُجھ پر تیری بڑی شفقت ہےاور تُو نے میری جان کو پاتال کی تہہ سے نِکالا ہے۔
14 اَے خُدا! مغرُور میرے خِلاف اُٹھے ہیںاور تُند خُو جماعت میری جان کے پِیچھے پڑی ہےاور اُنہوں نے تُجھے اپنے سامنے نہیں رکھّا۔
15 لیکن تُو یا رب!رحِیم و کرِیم خُدا ہے۔قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت و راستی میں غنی۔
16 میری طرف متوجّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر۔اپنے بندہ کو اپنی قُوّت بخشاور اپنی لَونڈی کے بیٹے کو بچا لے۔
17 مُجھے بھلائی کا کوئی نِشان دِکھا۔تاکہ مُجھ سے عداوت رکھنے والے اِسے دیکھ کرشرمِندہ ہوں۔کیونکہ تُو نے اَے خُداوند! میری مدد کی اور مُجھےتسلّی دی ہے۔