2 میری جان کی حِفاظت کر کیونکہ مَیں دِین دار ہُو ں ۔اَے میرے خُدا! اپنے بندہ کو جِس کا توکُّل تُجھپرہے بچا لے۔
3 یا رب! مُجھ پر رحم کرکیونکہ مَیں دِن بھر تُجھ سے فریاد کرتا ہُوں۔
4 یا رب! اپنے بندہ کی جان کو شاد کردےکیونکہ مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں ۔
5 اِس لِئے کہ تُو یا رب!نیک اور مُعاف کرنے کو تیّارہےاور اپنے سب دُعا کرنے والوں پر شفقت میں غنی ہے۔
6 اَے خُداوند! میری دُعا پر کان لگا۔اور میری مِنّت کی آواز پر توجُّہ فرما۔
7 مَیں اپنی مُصِیبت کے دِن تُجھ سے دُعا کرُوں گا۔کیونکہ تُو مُجھے جواب دے گا۔
8 یا رب! معبُودوں میں تُجھ سا کوئی نہیںاور تیری صنعتیں بے مِثال ہیں۔