1 اُس کی بُنیاد مُقدّس پہاڑوں میں ہے۔
2 خُداوند صِیُّون کے پھاٹکوں کویعقُوب کے سب مسکنوں سے زِیادہ عزِیز رکھتا ہے ۔
3 اَے خُدا کے شہر!تیری بڑی بڑی خُوبیاں بیان کی جاتی ہیں ۔ (سِلاہ)
4 مَیں رہب اور بابل کا یُوں ذِکر کرُوں گا کہ وہ میرےجاننے والوں میں ہیں۔فلِستِین اور صُور اور کُوش کو دیکھو۔یہ وہاں پَیدا ہُؤا تھا۔
5 بلکہ صِیُّون کے بارے میں کہا جائے گا کہ فُلاں فُلاںآدمی اُس میں پَیدا ہُوئےاور حق تعالیٰ خُود اُس کو قِیام بخشے گا۔
6 خُداوند قَوموں کے شُمار کے وقت درج کرے گا۔کہ یہ شخص وہاں پَیدا ہُؤا تھا ۔(سِلاہ)
7 گانے والے اور ناچنے والے یِہی کہیں گےکہ میرے سب چشمے تُجھ ہی میں ہیں۔