1 مَیں ہمیشہ خُداوند کی شفقت کے گِیت گاؤُں گا۔مَیں پُشت در پُشت اپنے مُنہ سے تیری وفاداریکا اِعلان کرُوں گا۔
2 کیونکہ مَیں نے کہا کہ شفقت ابد تک بنی رہے گی۔تُو اپنی وفاداری کو آسمان میں قائِم رکھّے گا۔
3 مَیں نے اپنے برگُزِیدہ کے ساتھ عہد باندھا ہے۔مَیں نے اپنے بندہ داؤُد سے قَسم کھائی ہے۔
4 مَیں تیری نسل کو ہمیشہ کے لِئے قائِم کرُوں گااور تیرے تخت کو پُشت در پُشت بنائے رکھُّوں گا ۔(سِلاہ)
5 اَے خُداوند! آسمان تیرے عجائِب کی تعرِیف کرے گا۔مُقدّسوں کے مجمع میں تیری وفاداری کی تعرِیف ہو گی
6 کیونکہ افلاک پر خُداوند کا نظِیر کَون ہے؟فرِشتگان میں کَون خُداوند کی مانِندہے؟
7 اَیسا معبُود جو مُقدّسوں کی محفِل میں نہایت تعظِیم کےلائِق ہےاور اپنے سب اِردگِرد والوں سے زیادہ مُہِیب ہے ۔