27 اور مَیں اُس کو اپنا پہلوٹھا بناؤُں گااور دُنیا کا شاہنشاہ۔
28 مَیں اپنی شفقت کو اُس کے لِئے ابد تک قائِم رکھُّوں گااور میرا عہد اُس کے ساتھ لاتبدیل رہے گا۔
29 مَیں اُس کی نسل کو ہمیشہ تک قائِم رکھُّوں گااور اُس کے تخت کو جب تک آسمان ہے۔
30 اگر اُس کے فرزند میری شرِیعت کو ترک کردیںاور میرے احکام پر نہ چلیں۔
31 اگر وہ میرے آئِین کو توڑیںاور میرے فرمان کو نہ مانیں
32 تو مَیں اُن کو چھڑی سے خطا کیاور کوڑوں سے بدکاری کی سزا دُوں گا۔
33 لیکن مَیں اپنی شفقت اُس پر سے ہٹا نہ لُوں گااور اپنی وفاداری کو باطِل ہونے نہ دُوں گا۔