15 قَومیں خُود اُس گڑھے میں گِری ہیں جِسے اُنہوںنے کھودا تھا ۔جو جال اُنہوں نے لگایا تھا اُس میں اُن ہی کاپاؤں پھنسا۔
16 خُداوند کی شُہرت پَھیل گئی ۔ اُس نے اِنصافکِیا ہے۔شرِیر اپنے ہی ہاتھ کے کاموں میں پھنس گیا ہے(ہگِاّیون سِلاہ ) ۔
17 شرِیر پاتال میں جائیں گے۔یعنی وہ سب قَومیں جو خُدا کو بُھول جاتی ہیں ۔
18 کیونکہ مِسکیِن سدا بُھولے بسرے نہ رہیں گے۔نہ غرِیبوں کی اُمّید ہمیشہ کے لِئے ٹوٹے گی۔
19 اُٹھ اَے خُداوند! اِنسان غالِب نہ ہونے پائے۔قَوموں کی عدالت تیرے حضُور ہو۔
20 اَے خُداوند! اُن کوخَوف دِلا ۔قَومیں اپنے آپ کو بشر ہی جانیں ۔(سِلاہ)