2 مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔
3 جب میرے دُشمن پِیچھے ہٹتے ہیںتُو تیری حضُوری کے سبب سے لغزِش کھاتے اور ہلاکہوجاتے ہیں ۔
4 کیونکہ تُونے میرے حق کی اور میرے مُعاملہ کی تائِیدکی ہے ۔تُو نے تخت پر بَیٹھ کر صداقت سے اِنصاف کِیا۔
5 تُو نے قَوموں کو جِھڑکا ۔ تُو نے شرِیروں کو ہلاک کِیا ہے ۔تُو نے اُن کا نام ابدُالآباد کے لِئے مِٹاڈالا ہے۔
6 دُشمن تمام ہُوئے ۔ وہ ہمیشہ کے لِئے برباد ہو گئےاور جِن شہروں کو تُونے ڈھا دِیااُن کی یادگار تک مِٹ گئی۔
7 لیکن خُداوند ابد تک تخت نشِین ہے۔اُس نے اِنصاف کے لِئے اپنا تخت تیّار کِیا ہے
8 اوروُہی صداقت سے جہان کی عدالت کرے گا ۔وہ راستی سے قَوموں کا اِنصاف کرے گا۔