20 تُو بَیٹھا بَیٹھا اپنے بھائی کی غِیبت کرتا ہےاور اپنی ہی ماں کے بیٹے پر تُہمت لگاتا ہے۔
21 تُو نے یہ کام کِئے اور مَیں خاموش رہا۔تُو نے گُمان کِیا کہ مَیں بِالکُل تُجھ ہی ساہُوںلیکن مَیں تُجھے ملامت کر کے اِن کو تیری آنکھوں کےسامنے ترتِیب دُوں گا۔
22 اب اَے خُدا کو بُھولنے والو! اِسے سوچ لو۔اَیسا نہ ہو کہ مَیں تُم کو پھاڑ ڈالُوں اور کوئی چُھڑانےوالا نہ ہو۔
23 جو شُکرگُذاری کی قُربانی گُذرانتا ہے وہ میریتمجِید کرتا ہےاور جو اپنا چال چلن درُست رکھتا ہےاُس کو مَیں خُدا کی نجات دِکھاؤُں گا۔