1 مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کرکیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گاجب تک یہ آفتیں گُذر نہ جائیں۔
2 مَیں خُدا تعالیٰ سے فریاد کرُوں گا۔خُدا سے جو میرے لِئے سب کُچھ کرتا ہے۔
3 وہ میری نجات کے لِئے آسمان سے بھیجے گا۔جب وہ جو مُجھے نِگلنا چاہتا ہے ملامت کرتاہو ۔ (سِلاہ)خُدا اپنی شفقت اور سچّائی کو بھیجے گا۔
4 میری جان بَبروں کے درمیان ہے۔مَیں آتش مِزاج لوگوں میں پڑا ہُوں۔یعنی اَیسے لوگوں میں جِن کے دانت برچِھیاںاور تِیرہیں۔جِن کی زُبان تیز تلوار ہے۔
5 اَے خُدا تُو آسمان پر سرفراز ہو!تیرا جلال ساری زمِین پر ہو!
6 اُنہوں نے میرے پاؤں کے لِئے جال لگایا ہے۔میری جان عاجِز آ گئی۔اُنہوں نے میرے آگے گڑھا کھودا۔وہ خُود اُس میں گِر پڑے ۔ (سِلاہ)
7 میرا دِل قائِم ہے ۔ اَے خُدا! میرا دِل قائِم ہے۔مَیں گاؤُں گا بلکہ مَیں مدح سرائی کرُوں گا۔