2 اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لاکیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔
3 اِس لِئے کہ دُشمن نے میری جان کو ستایا ہے۔اُس نے میری زِندگی کو خاک میں مِلا دِیااور مُجھے اندھیری جگہوں میں اُن کی مانِند بسایا ہےجِن کو مَرے مُدّت ہو گئی ہو۔
4 اِسی سبب سے مُجھ میں میری جان نِڈھال ہےاور میرا دِل مُجھ میں بیکل ہے۔
5 مَیں گُذشتہ زمانوں کو یاد کرتا ہُوں۔مَیں تیرے سب کاموں پر غَور کرتا ہُوںاور تیری دست کاری پر دِھیان کرتا ہُوں۔
6 مَیں اپنے ہاتھ تیری طرف پَھیلاتا ہُوں۔میری جان خُشک زمِین کی مانِند تیری پیاسیہے ۔ (سِلاہ)
7 اَے خُداوند!جلد مُجھے جواب دے ۔ میری رُوحگُداز ہو چلی۔اپنا چہرہ مُجھ سے نہ چُھپا۔اَیسا نہ ہو کہ مَیں قبر میں اُترنے والوں کی مانِندہو جاؤُں۔
8 صُبح کو مُجھے اپنی شفقت کی خبر دےکیونکہ میرا توکُّل تُجھ پر ہے۔مُجھے وہ راہ بتا جِس پر مَیں چلُوںکیونکہ مَیں اپنا دِل تیری ہی طرف لگاتا ہُوں۔