17 اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہمَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے۔شرِیر شرمِندہ ہو جائیں اور پاتال میں خاموش ہوں۔
18 جُھوٹے ہونٹ بند ہوجائیںجو صادِقوں کے خِلاف غرُور اور حقارت سےتکبُّر کی باتیں بولتے ہیں۔
19 آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے کَیسی بڑینِعمت رکھ چھوڑی ہے۔جِسے تُو نے بنی آدم کے سامنے اپنے توکُّل کرنےوالوں کے لِئے تیّار کِیا۔
20 تُو اُن کو اِنسان کی بندِشوں سے اپنی حضُوری کےپردہ میں چُھپالے گا۔تُو اُن کو زُبان کے جھگڑوں سے شامیانہ میںپوشِیدہ رکھّے گا۔
21 خُداوند مُبارک ہو۔کیونکہ اُس نے مُجھ کومُحکم شہر میں اپنی عجِیبشفقت دِکھائی ۔
22 مَیں نے تو جلد بازی سے کہا تھا کہ مَیں تیرےسامنے سے کاٹ ڈالا گیا۔تَو بھی جب مَیں نے تُجھ سے فریاد کی تو تُو نےمیری مِنّت کی آواز سُن لی
23 خُداوند سے مُحبّت رکھّو اَے اُس کے سب مُقدّسو !خُداوند اِیمانداروں کو سلامت رکھتا ہےاور مغرُوروں کو خُوب ہی بدلہ دیتا ہے۔