1 مُبارک ہے وہ جِس کی خطا بخشی گئی اور جِس کا گُناہڈھانکا گیا۔
2 مُبارک ہے وہ آدمی جِس کی بدکاری کو خُداوندحِساب میں نہیں لاتااور جِس کے دِل میں مکر نہیں۔
3 جب مَیں خاموش رہا تو دِن بھر کے کراہنے سےمیری ہڈّیاں گُھل گئِیں۔
4 کیونکہ تیرا ہاتھ رات دِن مُجھ پر بھاری تھامیری تراوت گرمیوں کی خُشکی سے بدل گئی ۔ (سِلاہ)
5 مَیں نے تیرے حضُور اپنے گُناہ کو مان لِیا اور اپنیبدکاری کو نہ چُھپایا۔مَیں نے کہا مَیں خُداوند کے حضُور اپنی خطاؤںکااِقرار کرُوں گااور تُو نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کِیا ۔( سِلا ہ)
6 اِسی لِئے ہر دِین دار تُجھ سے اَیسے وقت میں دُعاکرے جب تُو مِل سکتا ہے ۔یقینا جب سَیلاب آئے تو اُس تک نہیں پُہنچے گا۔