4 کیونکہ تیرا ہاتھ رات دِن مُجھ پر بھاری تھامیری تراوت گرمیوں کی خُشکی سے بدل گئی ۔ (سِلاہ)
5 مَیں نے تیرے حضُور اپنے گُناہ کو مان لِیا اور اپنیبدکاری کو نہ چُھپایا۔مَیں نے کہا مَیں خُداوند کے حضُور اپنی خطاؤںکااِقرار کرُوں گااور تُو نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کِیا ۔( سِلا ہ)
6 اِسی لِئے ہر دِین دار تُجھ سے اَیسے وقت میں دُعاکرے جب تُو مِل سکتا ہے ۔یقینا جب سَیلاب آئے تو اُس تک نہیں پُہنچے گا۔
7 تُو میرے چُھپنے کی جگہ ہے ۔ تُو مُجھے دُکھ سےبچائے رکھّے گا۔تُو مُجھے رہائی کے نغموں سے گھیرلے گا ۔(سِلاہ)
8 مَیں تُجھے تعلِیم دُوں گا اور جِس راہ پر تُجھے چلنا ہو گاتُجھے بتاؤُں گا ۔مَیں تُجھے صلاح دُوں گا ۔ میری نظر تُجھ پر ہو گی۔
9 تُم گھوڑے یا خچّر کی مانِند نہ بنو جِن میں سمجھ نہیں۔جِن کو قابُو میں رکھنے کا ساز دہانہ اور لگام ہےورنہ وہ تیرے پاس آنے کے بھی نہیں۔
10 شرِیر پر بُہت سی مُصِیبتیں آئیں گیپر جِس کا توکُّل خُداوند پر ہے رحمت اُسے گھیرے رہے گی ۔