16 لیکن خُدا شرِیر سے کہتا ہےتُجھے میرے آئِین بیان کرنے سے کیا واسطہاور تُو میرے عہد کو اپنی زُبان پر کیوں لاتا ہے؟
17 جبکہ تُجھے تربِیّت سے عداوت ہےاور میری باتوں کو پِیٹھ پِیچھے پھینک دیتا ہے۔
18 تُو چور کو دیکھ کر اُس سے مِل گیااور زانِیوں کا شرِیک رہا ہے۔
19 تیرے مُنہ سے بدی نِکلتی ہےاور تیری زُبان فریب گھڑتی ہے۔
20 تُو بَیٹھا بَیٹھا اپنے بھائی کی غِیبت کرتا ہےاور اپنی ہی ماں کے بیٹے پر تُہمت لگاتا ہے۔
21 تُو نے یہ کام کِئے اور مَیں خاموش رہا۔تُو نے گُمان کِیا کہ مَیں بِالکُل تُجھ ہی ساہُوںلیکن مَیں تُجھے ملامت کر کے اِن کو تیری آنکھوں کےسامنے ترتِیب دُوں گا۔
22 اب اَے خُدا کو بُھولنے والو! اِسے سوچ لو۔اَیسا نہ ہو کہ مَیں تُم کو پھاڑ ڈالُوں اور کوئی چُھڑانےوالا نہ ہو۔