1 خُدا اُٹھے ۔ اُس کے دُشمن پراگندہ ہوں۔اُس سے عداوت رکھنے والے اُس کےسامنے سے بھاگ جائیں
2 جَیسے دُھواں اُڑ جاتا ہے وَیسے ہی تُو اُن کو اُڑادے ۔جَیسے موم آگ کے سامنے پِگھل جاتا ہےوَیسے ہی شرِیر خُدا کے حضُور فنا ہو جائیں
3 لیکن صادِق خُوشی منائیں ۔ وہ خُدا کے حضُورشادمان ہوںبلکہ وہ خُوشی سے پُھولے نہ سمائیں۔
4 خُدا کے لِئے گاؤ ۔ اُس کے نام کی مدح سرائی کرو ۔صحرا کے سوار کے لِئے شاہراہ تیّار کرو۔اُس کا نام یاہ ہے اور تُم اُس کے حضُور شادمان ہو ۔
5 خُدا اپنے مُقدّس مکان میںیتیِموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔
6 خُدا تنہا کو خاندان بخشتا ہے۔وہ قَیدِیوں کو آزاد کر کے اِقبال مند کرتا ہے۔لیکن سرکش خُشک زمِین میں رہتے ہیں۔